Thursday, 28 November 2024


ملک کاسب سےبڑاانٹرن شپ پروگرام کامیابی سےمکمل

کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت پاکستان کا بڑا سب سے بڑا15واں سمر انٹرن شپ پروگرام برائے سال2022کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔

اس انٹرن شپ پرگرام کے تحت ملک بھرسے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 170طالب علموں کو سائنسی وانتظامی شعبہ جات میں تربیت دی گئی۔ بین الاقوامی مرکز کے گولڈن جوبلی ہال میں تقسیم اسناد کی تقریب ہفتے کو منعقد ہوئی۔

جس سے آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اورڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی کی سائنسدان اورسمر انٹرن شپ پروگرام کی منتظم پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم نے خطاب کیا۔

پروفیسر اقبال چوہدری نے کامیاب طالب علموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ طالب علم جو بین الاقوامی معیار کے تحقیقی و تعلیمی ادارے میں کام کرنے کے تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اُن کے لیے یہ سمر انٹرن شپ پروگرام بہترین موقع ہے۔ طالبِ علموں میں جذبہئ رحم دلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ وہ انسانی خُو ہے جو کامیابی کی کلید ہے اورطالبِ علموں کو اس ادارے میں یہ خُو سیکھنے کو ملی گی جبکہ سیکھنے کے لیے سر جھکانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا یہ170طالب علموں کے لیے اعزاز اور برتری کی بات ہے کہ اُنھیں ملک بھر سے3000 اُمیدواروں میں سے میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ انھوں نے اس پروگرام کے انعقاد میں پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم اور اُن کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ پروفیسر عصمت سلیم نے کہا یہ پروگرام2008ء سے اس ادارے میں ہر سال منعقد ہوتا رہا ہے انھوں نے کہا اس میں ملک بھر سے ڈگری سال آخر کے طالب علم شرکت کرتے ہیں جس کا مقصد انھیں سائنسی و انتظامی تربیت دینا ہے۔

انھوں نے کہ اس سال ملک بھر سے اس پروگرام کے لئے3000 درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے میرٹ کی بنیادوں پر170طالب علموں کو منتخب کیا گیا، انھوں نے کہا طالب علموں کو کیمیائی و حیاتیاتی علوم، فوڈ سائنسز، اینجینئرنگ، پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی، آئی ایس او مینجمینٹ، لائبریری سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبہ جات میں تربیت دی جاتی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

Share this article

Leave a comment