Thursday, 28 November 2024


شکیب الحسن نےمتحدہ عرب امارات کےدورےسےمعذرت کرلی

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے متحدہ عرب امارات کے دورےسے معذرت کرلی۔

بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں 25 اور 27 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچز کھیلے گی۔

تاہم کپتان شکیب الحسن کیریبئن پریمیئر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی غیر موجودگی میں نور الحسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یو اے ای کے لیے بنگلا دیش ٹیم آج روانہ ہو گی جہاں 2 میچز کھیلنے کے بعد بنگلا دیش ٹیم وطن واپس لوٹے گی اور پھر نیوزی لینڈ کےلیے روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ میزبان نیوزی لینڈ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ سے قبل شیڈول ہے۔

Share this article

Leave a comment