Thursday, 28 November 2024


گرینچ یونیورسٹی کےزیراہتمام اسکول آف بینکنگ اینڈفنانس کی افتتاحی تقریب

کراچی: گرینچ یونیورسٹی کے زیر اہتمام اسکول آف بینکنگ اینڈ فنانس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

وائس چانسلر گرینچ یونیورسٹی محترمہ سیما مغل نے تقریب رونمائی میں اپنے خطاب میں کہا کہ اسکول آف بینکنگ اینڈ فنانس پیشہ ورانہ مہارت، پیداواری صلاحیت اور بینکاری صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ ہمارا مقصد ہر سطح پر متعلقہ، عملی، اور اختراعی کورسز تیار کرکے بینکاری تعلیم کے منظر نامے کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے اسکول آف بینکنگ اینڈ فنانس کے لیے معیاری اور عملی بنیاد پر نصاب تیار کرنے میں ڈاکٹر سراج الدین عزیز کی مخلصانہ کوششوں اور لگن کو سراہا۔

ڈاکٹر سراج الدین عزیز، جو کہ ایک تجربہ کار بینکر، کئی کتابوں کے مصنف، ایک وژنری سکالرہیں ، انہوں نے بینکنگ سیکٹر میں معیاری انسانی وسائل کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو کہ اعلیٰ معیاری تعلیم کے لیے ناگزیر ہیں ۔ انہوں نے اسکول آف بینکنگ اینڈ فنانس کے آغاز کے لیے یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا جو موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔

تقریب میں بڑی تعداد میں سفارتی کور، بینکنگ سیکٹر کے سربراہان، مختلف قومی اور ملٹی نیشنل سیکٹر کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یونیورسٹی فنانشل ٹیکنالوجی، بینکنگ اور فنانس میں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام پیش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ٹیلر میڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام، اور کارپوریٹ ٹریننگز پیش کی جائیں گی۔

یہ پروگرام فال 2022 کے سمسٹر سے شروع ہوں گے ۔باقاعدہ کلاسز کا آغاز اکتوبر 2022 کے دوسرے ہفتے سے ہوگا۔ بینکنگ پیشہ ور افراد کو خصوصی اسکالرشپس پیش کی جائیں گی

Share this article

Leave a comment