Thursday, 28 November 2024


جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں دماغی صحت کےعالمی دن کےحوالےسےسیمینار

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام دماغی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر امجدسراج میمن نے سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ، جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول اور جے ایس ایم یو کے پروفیسر اقبال خان آفریدی کی جانب سے دماغی صحت کے پہلوئوں کو اجاگر کرنے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور جے پی ایم سی کے شعبہ نفسیات اور بیہورل سائنسز کے انچارج ڈاکٹر چنی لعل نے بتایاکہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 35 فیصد سے زیادہ آبادی کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔

آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ریسرچ ایسوسی ایٹ سعد قدوسی نے خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے کےخیالات کے حامل مریضوں کے لیے ساؤتھ ایشیا سیلف ہارم انیشیٹو (SASHI) پیش کیا۔

قبل ازیں افتتاحی خطاب میں جے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے جے پی ایم سی میں نئے تعمیر شدہ 90 بستروں پر مشتمل نیورو سائیکاٹری کمپلیکس کے لیے سندھ اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پروفیسر امجد سراج میمن کا جے پی ایم سی کو فیکلٹی اور اسٹاف کی فراہمی میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس سال دماغی صحت کے عالمی دن کا تھیم ’ذہنی صحت وفلاح و بہبود کو عالمی ترجیح بنائیں‘‘ ہے۔سیمینار میں رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Share this article

Leave a comment