Thursday, 28 November 2024


ڈاکٹرپنجوانی سینٹرمیں ’پاکستان میں آفات کےبعدکامنظر‘کےموضوع پرسیمینارہوگا

کراچی: ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی )،جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام ”موسم کے موافق صحت کی نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر: پاکستان میں آفات کے بعد کا منظر “ کے موضوع پر ایک روزہ ہائبرڈ سمینار بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں ہو گا۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ اسلام آبادکے سی ای او ڈاکٹر بلال انوراس سیمینار میں نہ صرف شرکت بلکہ خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق یہ ایک روزہ ہائبرڈ سیمینار پاکستان اکیڈمی آف سائینسز،ایوائڈایبل ڈیتھ نیک ورک برطانیہ، ڈاکٹر پنجوانی سینٹربر ائے مالیکیو لر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ اور سندھ انوویشن ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) کے باہمی تعاون سے منعقد ہوگا۔

ترجما ن کے مطابق دیگر ممتاز مقررین میں آکلینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نیوزی لینڈ کے پروفیسر ڈاکٹرمائیکل پیٹرسین، پاکستان اکیڈمی آف سائینسز کراچی چیپٹر کے سیکٹریٹری ڈاکٹر محمد واسع، برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیسسٹرکے رسک مینجمنٹ کی پروفسیر ڈاکٹر نیبا دیتاایس رے بنینٹ اور گائیناکولوجسٹ، سماجی کارکن اور ٹیکنوکریٹ پروفیسر ڈاکٹر غزنا خالد اورایوائڈایبل ڈیتھ نیک ورک کی ڈاکٹر نمرا اقبال کے نام شامل ہیں۔

اس سیمینار کے انعقاد کے مقاصد میں یہ مقصد بھی شامل ہے کہ صحت کی نگہداشت کے تناظر میں مستقبل میں آنے والی قدرتی آفات کے لئے تیاری کی جائے۔

Share this article

Leave a comment