Thursday, 28 November 2024


بھارتی کرکٹ بورڈکاایشیا کپ 2023 کےلیےبھارتی ٹیم کوپاکستان بھیجنےسےانکار

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کے لیےبھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنےسےانکار کردیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے آج بی سی سی آئی کی 91ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پرتصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ہمارا ایشیا کپ 2023 غیر جانبدار مقام پر ہوگا۔ یہ حکومت ہے جو ہماری ٹیم کے دورہ پاکستان کی اجازت کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے لہذا ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے لیکن 2023 کے ایشیا کپ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کسی غیر جانبدار مقام پر منعقد کیا جائے گا،‘‘۔

2023 ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ ذرائع نے پہلے کہا تھا کہ بی سی سی آئی ٹیم انڈیا کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستان نے آخری بار راہول ڈریوڈ کی قیادت میں 2005-06 میں دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان نے 2012-13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔ اس کے بعد سے دونوں ٹیمیں دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہیں، ٹیمیں صرف ورلڈ ایونٹس یا ایشیا کپ میں مدمقابل ہوئی ہیں۔

Share this article

Leave a comment