Thursday, 28 November 2024


محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی تیار کردہ آئٹم بنک سسٹم کاافتتاح

لاہور: پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی تیار کردہ آئٹم بنک سسٹم کاافتتاح وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ اساتذہ اپنی کارکردگی بہتر رکھنے کے لئے طلبا کو پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات میں نقل کراتے تھے چند سال پہلے ہم نے طلبا کی بہتری کیلئے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کئے۔ہم نے ایک ایسا سسٹم بنایا ہے جس کے ذریعے طلبا کی بہتر سے بہتر لرننگ ہو گی۔

آئٹم بنک سسٹم کے ذریعے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے آن لائن سسٹم کی مدد سے پیپر تیار کئے جائیں گے۔ 50 فیصد ایم سی کیوز اور 50 فیصد کمپریہینشن (Comprehension) کی طرز پر پیپر تیار کئے جائیں گے۔ایم سی کیوز کا جواب طلبا تب ہی دے سکتے ہیں جب انہوں نے باقاعدہ تیاری کی ہو گی۔آئٹم بنک سسٹم کے تحت تیار ہونے والے تمام امتحانات ہمارے نصاب کے مطابق تیار کئے جائیں گے

انہوں نے کہا کہ نجی ا سکول سیکٹر سے کوئی بھی ا سکول حکومت کے تیار کردہ آئٹم بنک سسٹم سے بلکل مفت مدد حاصل کر سکتا ہے
حکومت کے تیار کردہ سسٹم سے اگر نجی تعلیمی سیکٹر کو فائدہ ہوتا ہے تو اس سے اچھی کوئی بات نہیں۔تیار کردہ سسٹم کی بدولت اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں بھی مدد ملے گی:

اس موقع پر اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکاکہنا تھاکہ ریٹائرمنٹ کا سسٹم مکمل طور پر آن لائن ہو چکا ہے۔اب تک 15 ہزار سے زائد اساتذہ آن لائن ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیںاساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے وقت انہیں ملنے والی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی رقم کی آن لائن ادائیگی کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز لاہور سے کیا جا رہا ہے،ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی رقم حاصل کرنے کے لئے اساتذہ کو رشوت دینا پڑتی تھی۔

آج محکمہ تعلیم پنجاب میں تبادلے، اے سی آرز، چھٹیاں، پینشن پے آرڈر، ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ آن لائن سسٹم کے تحت چل رہے ہیں محکمہ تعلیم پنجاب کا سسٹم آن لائن ہونے سے سالانہ تقریب 10 ارب روپوں کی بدعنوانی کا خاتمہ ہوا ہے ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے تمام افسران نے گزشتہ چند سالوں میں زبردست کام کیا

Share this article

Leave a comment