Thursday, 28 November 2024


وفاقی تعلیمی بورڈنےمیٹرک کےدوسرےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے سکینڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون اور ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

50 ہزار 893 طلبا میں سے 36 ہزار 590 طلبا کامیاب قرار پائے، کامیابی کا مجموعی تناسب 73.63 فیصد رہا۔ جمعرات کو وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین قیصر عالم نے نتائج کا اعلان کیا۔

نتائج کے مطابق 47 ہزار 560 ریگولر طلبا نے امتحانات میں حصہ لینے کیلئے داخلہ بھیجا جس میں سے 35 ہزار 43 طلبا کامیاب ہوئے۔ نتائج کا تناسب 73.45 فیصد رہا جبکہ 3 ہزار 333 پرائیویٹ طلبا میں سے ایک ہزار 547 طلبا کامیاب ہوئے۔ کامیاب طلبا کا تناسب 47.61 فیصد رہا۔

تعلیمی بورڈ ترجمان کے مطابق نتائج کو وفاقی تعلیمی کی بورڈ ویب سائٹ www.fbise.edu.pk  پر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ طلبا اپنا رول نمبر 5050 پر ایس ایم ایس کرکے بھی نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment