Thursday, 28 November 2024


جامعہ اردومیں مستقل وائس چانسلرکی تقرری کےلئےاجلاس طلب

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے سلسلے میں تلاش کمیٹی میں 2اساتذہ کی نمائندگی کیلئے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔

ڈپٹی چیئر سینیٹ اے کیو خلیل کی زیر ِ صدارت اجلاس بدھ 7؍ دسمبر کوہوگا۔

یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے تلاش کمیٹی میں دو اساتذہ شعبہ حیوانیات کے سید اخلاق حسین اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے شیخ کاشف رفعت کے ناموں کی منظوریدی تھی جن کے ناموں کی اب توثیق سینیٹ سے کی جائے گی۔ اجلاس میں سینیٹ کے 6؍ نئے ارکان کے تقرر کے ناموں کی بھی منظوری دی جائے گی ان 6؍ ارکان کیلئے تقرر کے لیے تین تین ناموں پر مشتمل پینلز کا انتخاب نامزد کمیٹی پہلے کرچکی ہے۔

پہلے پینل میں اے کیو خلیل، احمد شاہ، سعید اللہ والا کے نام شامل ہیں۔ دوسرے پینل میںڈاکٹر ریاض شیخ، آصف زبیری اور شکیل الرحمٰن شامل ہیں۔ تیسرے پینل میں زہیر عشیر شمیم احمد اورمہناز رحمان شامل ہیں اور چوتھے پینل میں ڈاکٹر ہما بقائی ڈاکٹر جنید زیدی اور جسٹس(ر) فہیم صدیقی شامل ہیں۔

جبکہ اساتذہ کے دو پینلز میں شیخ کاشف رفعت ، ڈاکٹر سید اخلاق حسین اور محمد صارف شامل ہیں ، دوسرا پینل روشن علی، ڈاکٹر عمران انور منیر اور ڈاکٹر کمال حیدرپر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ سینیٹ کے 6؍ ارکان ڈاکٹر توصیف احمد، ڈاکٹر اے کیو خلیل، شکیل الرحمان، صادق صلاح الدین، ڈاکٹر عرفان اور ڈاکٹر طاہر علی کی مدت 9دسمبر کو مکمل ہوجائے گی۔ اجلاس میں 2؍ ارکان سنڈیکٹ ڈاکٹر شاہد اقبال اور ڈاکٹر حافظ عبدالرشید کے ناموں کی توثیق بھی کی جائے گی ۔ ٹائم پے اسکیل کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات کی بھی منظوری دی جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment