Thursday, 28 November 2024


پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سےمنتقلی قبول نہیں کرےگا،رمیزراجہ

لاہور: رمیز راجا نے بھارت میں آئندہ سال شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کے دورہ پاکستان میں رمیز راجا نے ان پر واضح کیا کہ بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی وہ میگا ایونٹ سے دستبرداری کے حق میں ہیں، دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات کے پیش نظر ایشیا کپ میں شرکت سے انکاری بھارتی بورڈ پر دباؤ بڑھانے کیلیے بائیکاٹ کی بات کی۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے آئی سی سی حکام پر یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا۔

Share this article

Leave a comment