Thursday, 28 November 2024


طالبعلم کےساتھ بدسلوکی کےمعاملےپرنجی اسکول کی رجسٹریشن منسوخ

کراچی: ناظم آباد کے نجی اسکول میں طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی کےمعاملے پر نجی اسکولوں کے ڈائریکٹوریٹ کی پانچ رکنی کمیٹی نے انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کردی۔

وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار نے واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری کے احکامات جاری کئے تھے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی انکوائری مکمل ہونے پر نجی اسکول کی رجسٹریشن منسوخ اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیاہے۔ اسکول کی رجسٹریشن منسوخی پر زیر تعلیم طالب علموں کی تعلیم پر اثر نہیں پڑے گا۔

طالب علم کو اردو بولنے پر سزا اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔کمیٹی کی طرف سے اسکول پرنسپل اور والدین کے بیان قلم بند کیے گئے۔

وزیرتعلیم سندھ سردار علی شاہ نےسیکھنے کے عمل میں مادری زبانیں بولنے پر کسی بھی بچے پر جبر نہیں کیا جا سکتا۔ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا صوبے کے بچوں کا قانونی حق ہے۔

Share this article

Leave a comment