Thursday, 28 November 2024


انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کےتمام گروپس کےسالانہ امتحانات کی تاریخوں کااعلان

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پہلےمرحلہ میں انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

جاری کردہ امتحانی شیڈول کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات30 مئی 2023ء سے شروع ہونگے۔ جو 27 جون 2023ء تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امیدواروں کے حصہ اول اور حصہ دوم دونوں کے امتحانات پہلے مرحلہ میں لیے جارہے ہیں۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے فیل شدہ طلبہ،اسپیشل چانس، امپروومنٹ آف ڈویژن /گریڈ، بارہ پرچوں (TP) کے تمام امیدوار امتحانات میں شریک ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk  اور آفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/BIEKarachi  سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment