اسلام آباد: پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق وزارت مذہبی امور، سپارکو اور محکمہ موسمیات کےنمائندےبھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کےنمائندے بھی چانددیکھنےکے لیے اجلاس میں موجود ہوں گے۔
سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔
عالمی فلکیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ متعدد عالم اسلام میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہونا ممکن نہیں ہے، امکان ہے کہ پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20 جون یا بدھ 21 جون کو ہو، اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
تاہم پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز پیر 19 جون یعنی 29 ذی القعد کو ہوگا۔