Thursday, 28 November 2024


پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کاآغاز20جون سےہوگا

کراچی: پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے سلسلے میں سندھ کی گرلز اور بوائز ہاکی لیگز کا آغاز 21جون سے کراچی شروع ہوگا۔

لیگ کی شاندار افتتاحی تقریب این ای ڈی یونیورسٹی کے محمود عالم آڈیٹوریم میں 20جون کو منعقد ہوگی۔

جبکہ لیگ کے میچز اصلاح الدین ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی گراؤنڈ اور کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔

جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی مشیر شیزہ فاطمہ خواجہ مہمان خصوصی ہوں گی۔

Share this article

Leave a comment