Thursday, 28 November 2024


دوسرے مرحلہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات کا آغاز

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ دوسرے مرحلہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء بروز جمعرات 6 جولائی سے شروع ہورہے ہیں۔

21جولائی 2023ء تک جاری رہنے والے ان امتحانات میں سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات لیے جائیں گے۔

ان امتحانات میں تقریباً ایک لاکھ 23 ہزار طلبہ و طالبات شریک ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کیلئے صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر214 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں 118 امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں جبکہ 96 شام کی شفٹ میں بنائے گئے ہیں۔

امتحانات کا شیڈول انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk  اور آفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/BIEKarachi  سے ڈاؤن لو ڈ کیا جاسکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment