Thursday, 28 November 2024


رواں سال کا دوسرااورآخری چاند گرہن آج ہوگا

کراچی:پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاندگرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 11بج کر 02 منٹ پر ہوگا، چاند گرہن رات  1 بجکر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا اور چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا نظارہ پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا کے مختلف حصوں، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی کیا جاسکے گا۔

Share this article

Leave a comment