Thursday, 28 November 2024


جامعہ کراچی داخلہ ٹیسٹ میں 8098 امیدواروں کی شرکت

کراچی: جامعہ کراچی میں بی ای،بی ایس،بی ایڈ(آنرز)،بی ایس ان اسپورٹس بزنس مینجمنٹ(مارننگ پروگرام)اورڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ) پروگرام داخلے برائے سال 2024 ء کے لئے داخلہ ٹیسٹ جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں قائم 22 امتحانی مراکزمیں منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق24 شعبہ جات کی 1517 نشستوں پر داخلوں کے لئے 9044 داخلہ فارم جمع کرائے گئے جبکہ 8098 امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔

داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ اور امیدواروں کے پورٹل پر07 دسمبر2023 ء تک اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں طلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کے پیش نظر جامعہ کراچی کے تمام داخلی دروازوں پر پوائنٹس(بسوں) کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا تھا جو طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچانے اور واپس گیٹس تک لے کرجانے کی سہولت فراہم کرتے رہے۔

داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لئے جامعہ کے مختلف مقامات پر ہیلپ ڈیسک کی موجودگی کے ساتھ ساتھ (واچ اینڈوارڈ) کے عملے کو داخلی راستوں اور فیکلٹی کے اطراف تعینات کیا گیا تھا۔ میڈیکل افسراور ان کا طبی عملہ بمعہ ایمبولینس موجود تھا۔شیخ الجامعہ نے داخلہ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر تمام اساتذہ،انتظامی عملے اور سیکیورٹی گارڈز کی کاوشوں کو سراہا۔

Share this article

Leave a comment