Thursday, 28 November 2024


جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر’پاکستان اکیڈمی آف سائینسز‘ سندھ چیپٹر کے سیکریٹری منتخب

کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ایم رضا شاہ ’پاکستان اکیڈمی آف سائینسز‘ سندھ چیپٹر کے سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسررضا شاہ بلا مقابلہ پاکستان اکیڈمی آف سائینسز‘ سندھ چیپٹر کے سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر رضا شاہ کا تحقیقی میدان نینو میڈیسن اور سپرامالیکولر کیمسٹری ہے، انھوں نے چھ کتابیں تصنیف کی ہیں جبکہ چار کتابوں کی تدوین بھی کی ہے، ان کے حصے میں اس کے ساتھ ساتھ کتب میں12ابواب جبکہ1700امپیکٹ فیکٹر کے ساتھ460ریسرچ آرٹکل بھی شامل ہیں۔ ان کے یو ایس پیٹنٹ کی تعداد3ہے۔ ان کی نگرانی اور نائب نگرانی میں34اسکالرز ے پی ایچ ڈی جبکہ44نے ایم ایس اور ایم فل کیا ہے۔

خیبرپختونخواہ کی حکومت نے انھیں2019سب سے نمایاں سائینسدان قرار دیا تھا، ان کو2015ء میں ’تمغہئ امتیاز‘بھی عطا ہوا ہے۔انھیں مختلف ادوار میں ڈاکٹر عطاالرحمن گولڈ میڈل، ڈاکٹر ریاض الدین گولڈ میڈیل اور ڈاکٹر عبدالسلام ایوارڈ بھی مل چکا ہے،2017ء میں ان کی ایک کتاب کو اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی جانب سے بہترین کتاب ہونے کا عزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ پروفیسر رضا شاہ ملکی اور غیر ملکی اکیڈمی آف سائینسزاور اداروں ک رکن بھی رہے ہیں، جبکہ پاکستان انٹر نیشنل کیسمٹری اولمپیارڈ ٹیم کے2008ء سے اتالیق ہیں۔

کویڈ کے زمانے میں سینوفارم کمپنی کی ویکسین کے ٹرائل ان ہی کی زیرِ نگرانی ہوئے تھے۔ دوسری جانب شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل اور ادویاتی اور بائیو آرگینک نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری پر قائم یونیسکو چیئر کے نگراں (چیئر ہولڈر) پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے بھی پروفیسررضا شاہ کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

Share this article

Leave a comment