Thursday, 28 November 2024


گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے 160 برس مکمل ہونے پرفاؤنڈرزڈے تقریب منعقد

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے تعلیمی سفر کے 160 برس مکمل ہونے پر فاؤنڈرز ڈے تقریب منعقد کی گئی۔

تاریخی ادارے نے 1864 میں اندرون لاہور حویلی دھیان سنگھ میں آنکھ کھولی،9 طلبا کے ساتھ تعلیمی سفر شروع کرنےوالے اس تعلیمی ادارے میں اس وقت 15 ہزار سے زائد طلبازیر تعلیم ہیں۔

تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر احمد عدنان اور سابق وی سی پروفیسر حسن امیر شاہ نے بھی شرکت کی۔

اس پرُوقار تقریب میںسابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے کہا ایسے اداروں کے ساتھ تجربے نہیں کرنے چاہیے، جو اس ادارے کی روایات کو نقصان پہنچائے گا۔

وائس چانسلر پروفیسر احمد عدنان نے کہا بگڑے ہوئے سسٹم کو ٹھیک کرنا آسان نہیں، بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، طلبا کے ہاسٹل چارجز اور فیس کم کر دی، طلبا سے جو زیادہ ٹیوشن فیس لی گئی، اس کو اگلے سمسٹر میں ایڈجسٹ کریں گے ۔

اولڈ راوین ڈاکٹر فرید ملک نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے مختلف کلاسز کو آن لائن کر دیا۔ بی ایس پہلے سمسٹر ، ایف اے، ایف ایس سی کی کلاسز بھی آن لائن ہو نگی۔

Share this article

Leave a comment