Thursday, 28 November 2024


اسکولوں میں طلبہ کےموبائل فون استعمال کوروکنےکےلیے نئی پالیسی کا اعلان

لندن: برطانیہ نے اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کو روکنے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد کلاس رومز میں تدریسی عمل میں خلل کو کم کرنا اور طلبہ کے رویے کو بہتر بنانا ہے۔

اسی سلسلے میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے پابندی کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے مصروفیات کے دوران موبائل فون سے ہونے والی پریشانی کو اُجاگر کیا۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکنڈری اسکول کے ایک تہائی طلبہ کہتے ہیں فون سے تدریس متاثر ہوتی ہے، ہم جانتے ہیں کہ کلاس روم میں موبائل فون کتنے پریشان کُن ہوتے ہیں۔

رشی سونک نے مزید کہا کہ ہم اس پریشانی کو ختم کرنے میں اسکولوں کی مدد کر رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسکولوں میں موبائل فون سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment