Thursday, 28 November 2024


7ویں جماعت کےطالبعلم کی منفردچھٹی کی درخواست انٹرنیٹ پر وائرل

نئی دہلی: 7ویں جماعت کے طالب علم کی منفرد اور دیانت داری پر مبنی چھٹی کی درخواست انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں راکیش نامی طالب علم نے مزاحیہ انداز میں سیدھے سادھے انداز میں اپنے کلاس ٹیچر کو انگریزی میں لکھی ہوئی چھٹی کی درخواست میں اپنی غیر موجودگی کی اطلاع دی۔

معیاری رسمی خطاب کے ساتھ شروع ہونے والی درخواست نے اس وقت ایک غیر متوقع موڑ لیا جب طالب علم نے صرف یہ کہا، “میں نہیں آؤنگا، نہیں آؤنگا، نہیں آؤنگا۔ آپ کا شکریہ میں نہیں آنے والا۔

اس درخواست کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا جس میں صارفین طالب علم کی راست بازی سے کافی محظوظ ہوئے ​​اور تعریف کا اظہار کیا۔

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ طالب علم نے پرنسپل لفظ کی غلط ہجے لکھی ہے، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ شہزادے کی اس درخواست کی وجہ سے پرنسپل کونے میں بیٹھ کر رو رہی ہوگی۔

Share this article

Leave a comment