Thursday, 28 November 2024


پنجاب بھرکےسرکاری اسکولوں میں انگلش سپوکن کلاسزشروع کرنےکاحتمی فیصلہ

لاہور: سرکاری اسکولوں میں انگلش سپوکن کلاسز شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سرکاری اسکولوں کے متواتر وزٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز اسکولوں میں اسپوکن انگلش کلاسز کے ٹائم ٹیبل کاجائرہ لیں گے ،اسسٹنٹ کمشنر اسپوکن انگلش کلاسز میں بچوں سے بات چیت بھی کریں گے ۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سپوکن انگلش کلاسز کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی،پہلے مرحلے میں ہائی اسکولوں میں سپوکن انگلش کلاسز کا اجرا کیا جائے گا۔سکولوں میں سپوکن انگلش کلاسز کا آغاز آئندہ ماہ اکتوبر سے کیے جانے کا امکان ہے۔

Share this article

Leave a comment