Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


امریکامہلک ہتھیاروں کی حمایت کرنےوالےگروہ کےخلاف کارروائی جاری رکھےگا،میتھیوملر

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے اور ہم اسی پالیسی پر قائم ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا مہلک ہتھیاروں کی حمایت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا تاکہ دنیا اور ہم ان مہلک ہتھیاروں سے محفوظ رہ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہلک ہتھیاروں پر پابندی دراصل ہماری قومی سلامتی کی ضمانت ہے اسی لیے پابندیوں اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے، تاہم وہ ہمارا قریبی دوست ملک بھی رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے حال ہی میں ایک چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایک چینی شہری اور 3 چینی کمنیوں پر مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے الزام میں پابندی عائد کی تھیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ چین کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین 3 اور ابابیل سسٹم کے لیے آلات کی خریداری پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

Share this article

Leave a comment