Thursday, 28 November 2024


بھارت میں پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ ریلیز سے قبل دھمکی

ممبئی: بھارت کی ہندو انتہا پسند پارٹی نے پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ ریلیز سے قبل دھمکی دےدی۔

بھارت کی ہندو انتہا پسند پارٹی نونریمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نےکہاہےکہ اگر بھارت میں پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ ریلیز کی گئی تو وہ سخت ردعمل سے ہچکچائیں گے نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت نونریمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستانی فلم کو مہاراشٹر میں ریلیز کی اجازت نہیں دیں گے۔

راج ٹھاکرے نے بھارت میں پاکستانی فلموں کی ریلیز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، دوسرے ممالک کے ساتھ یہ سب ٹھیک ہے لیکن پاکستان کے معاملے میں ایسا بالکل نہیں چلے گا، نہ ہم پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں آنے کی اجازت دیں گے اور نہ ہی اُن کی فلموں کو ریلیز کیا جائے گا۔

بھارت میں بلاک بسٹرفلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کب اعلان کیاجائےگا؟

راج ٹھاکرنے کہا کہ بھارتی حکومت کو پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو ملک کی کسی بھی ریاست میں ریلیز کی اجازت نہیں دینی چاہیے لیکن میں باقی ریاستوں کے بارے میں بات نہیں کروں گا، اس بارے میں ہر ریاست کا وزیراعلیٰ خود سوچے گا لیکن میری ریاست مہاراشٹر میں یہ فلم ریلیز نہیں ہوگی۔

انہوں نے تھیٹر مالکان پر زور دیا کہ وہ فلم کی نمائش سے گریز کریں اور کہا کہ ہم نوراتری تہوار کے دوران کوئی تنازعہ نہیں چاہتے لیکن اگر یہ فلم مہاراشٹر میں دکھائی جاتی ہے تو ہم سخت ردعمل سے نہیں ہچکچائیں گے۔

واضح رہے کہ فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کی اسٹار کاسٹ پر مشتمل پاکستان کی کامیاب ترین فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ اگلے ماہ 2 اکتوبر سے بھارتی ریاست پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment