Thursday, 28 November 2024


مارک زکربرگ پہلی باردنیا میں 200 ارب ڈالرزکمانے والےافراد کی فہرست کاحصہ بن گئے

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ پہلی بار دنیا میں 200 ارب ڈالرز کمانے والے افراد کی فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس وقت دنیا میں 4 افراد 200 ارب ڈالرز سے زائد کے مالک ہیں جن میں مارک زکربرگ کے ساتھ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک، ایمازون کے بانی جیف بیزوز اور فرانس کے برنارڈ آرنلٹ شامل ہیں۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو اس وقت 202 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اور سب سے کم عمر فرد ہیں۔
یف بیزوز 214 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ ایلون مسک 268 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

برنارڈ آرنلٹ 201 ارب ڈالرز کے ساتھ اس وقت چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔
مارک زکربرگ 2024 کے دوران دنیا میں اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب رہے ہیں۔
خیال رہے کہ مارک زکربرگ کچھ عرصے قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے چلے گئے تھے۔
2022 میں میٹا ورس کی تیاری کے لیے پرعزم مارک زکربرگ کو بہت زیادہ مالی نقصان ہوا تھا۔
درحقیقت ایک موقع پر تو ان کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی بھی آئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد سے باہر نکل گئے تھے۔
مارک زکربرگ کی دولت 2022 میں گھٹ کر 35 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آگئی تھی کیونکہ اس وقت میٹا کے حصص کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔
مگر 2023 میں مارک زکربرگ نے اپنی توجہ حقیقی دنیا پر مرکوز کرتے ہوئے میٹا پلیٹ فارم کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر زیادہ کام کیا۔
یہ اقدامات کمپنی کے لیے اب تک بہتر ثابت ہوئےہیں اور مارک زکربرگ کی دولت میں رواں سال کے دوران 73.5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔

Share this article

Leave a comment