Thursday, 28 November 2024


ڈینگی کی روک تھام کےلئےتعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیراپنانےکی ہدایت کر دی

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نےوفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے ایف ڈی ای اور پیرا کو تعلیمی اداروں میں ڈینگی لاروا کی افزائش پر قابو پانے کی ہدایت کر دی۔

دونوں اداروں کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر اور نو مبر میں ڈینگی لاروا کی افزائش بڑھنے کا خدشہ ہے جسے روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، کھڑے پانی، ریفریجریٹر کی ٹرے میں پانی، اے سی اور ایئر کولر میں ذخیرہ کیے گئے پانی کو فوری ختم کیا جا ئے اور اس حوالے سے تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ، طلبا اور دیگر سٹاف کو آگاہی دی جائے ،ڈینگی مچھر سے بچنے کے لیے مکمل بازو والے کپڑے پہننے اور مچھر بھگانے والی کوائل کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔

اسٹاف، ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کو آگاہی مہم کا حصہ بنا یا جائے اور تعلیمی اداروں میں دوران اسمبلی انسداد ڈینگی کے حوالے سے بچوں کو آگاہ کیا جائے، تعلیمی اداروں میں ا س حوالے سے کو ئی خلاف ورزی پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment