Thursday, 28 November 2024


ایران جواب کے لیے تیاررہے،امریکااسرائیلی دفاع کےلیےہرقدم اٹھانےکوتیارہے،امریکی صدر

واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کر کے بڑی غلطی کی ہے، ایران جواب کے لیے تیار رہے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ہر سطح پر مکمل حمایت جاری رہے گی، امریکا اسرائیلی دفاع کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہے۔

جو بائیدن نے کہا کہ گزشتہ رات سے امریکی نیشنل سیکیورٹی ٹیم اسرائیلی دفاعی حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، اور اسرائیلی حکام کو دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران کے حملے کے بعد وائٹ ہاؤس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا تھا جس میں صدارتی امیدوار نائب صدر کملا ہیرس نے بھی شرکت کی۔

Share this article

Leave a comment