ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا یوم دفاعِ پاکستان کی 50 سالہ تقریبات کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ، غیر ملکی جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت تھا. عبدالباسط کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور پاکستانی عوام نے جنگ کے زمانے میں حب الوطنی کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا. ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی اپنے وطن کے ہر ایک کونے کے دفاع کے لیے قربانی دینے کو تیار تھا. گذشتہ روز یعنی 6 ستمبر کو پورے ملک میں یوم دفاع پاکستان کی 50 سالہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ اس عہد کی تجدید کی گئی کہ پاکستان کی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا.
پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، عبدالباسط
- 07/09/2015
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1439 K2_VIEWS
Leave a comment