Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


عوام کی بڑی تعداد ٹی وی چینلز سے یوم دفاع کے حوالے سے تیار پروگرامات نہیں دیکھ سکی

ایمز ٹی وی (کراچی) کے الیکٹرک یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے باز نہیں آئی۔کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کے باعث عوام کی بڑی تعداد سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز سے یوم دفاع کے حوالے سے تیار کیے جانے والے پروگرام،مذاکرے ،انٹرویو اور دستاویزی فلمیں نہیں دیکھ سکی۔ان پروگراموں کی تیاری اور نشریات پر مختلف اداروں اور سرکار کی جانب سے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے تھے تاکہ نئی نسل کی یوم دفاع پاکستان کے پس منظر اور دفاع وطن کے حوالے سے مستقبل کے لیے ذہن سازی ہوسکے تاہم کے الیکٹرک کو حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی کوئی ہدایت موصول نہ ہونے کے باعث سرکار کی میڈیا پر چلائی جانے والی مہم غیر موثرہوکررہ گئی۔بیشتر گھروں میں والدین نے اپنے بچوں کو یوم دفاع وطن کے حوالے سے پروگرام دیکھنے کی تاکید کی تھی تاہم بچے جب ٹی وی کے سامنے بیٹھے تو کسی نہ کسی علاقے میں لوڈشیڈنگ کا وقت ہوگیا اور اگر اس علاقے میں ڈھائی گھنٹے بعد بجلی آگئی تو کیبل والے علاقے کی بجلی فیل ہوگئی۔ شہریوں نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ کے الیکٹرک سے یہ ضرور معلوم کیا جائے کہ آخر اتوار کو تعطیل کے باوجود سسٹم پر وہ کونسا لوڈ تھا جو لوڈشیڈنگ کا باعث بن گیا؟۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یقینا ”بے اختیار حکومت“ یہ معلوم نہیں کرپائے گی کیونکہ ”با اختیار کے الیکٹرک“ نے زائد بلنگ اور بجلی چوروں کی سزا عام صارفین کو دینے کا معمول بنایا ہوا ہے ،جب حکومت کے الیکٹرک کے اس ڈاکے کو کنٹرول نہیں کرپائی تو وہ محض یوم دفاع پر لوڈشیڈنگ کا کیا نوٹس لے پائے گی۔

Share this article

Leave a comment