Thursday, 28 November 2024


شہرقائد کاموسم مزید تین دن گرم رہنےکی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد کا موسم مزید تین دن گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ہونے والی سرگرمی کے حوالے سے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا ہے جو کراچی کے جنوب سے 900 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل تک ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن سکتا ہے تاہم اس سسٹم سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کے زیر اثر آج رات سے 14 اکتوبر تک تھرپارکر سمیت عمرکوٹ، بدین اور سجاول کے اضلاع میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی کا موسم آئندہ 2 سے 3 دن شدید گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے جب کہ اس دوران درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی کے مضافات میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے، اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہ

Share this article

Leave a comment