Thursday, 28 November 2024


بابراعظم کی ناقص پرفارمنس پربورڈ کابڑافیصلہ

لاہور: آؤٹ آف فارم مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کوانگلینڈ کےخلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعدآرام دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے ہراکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، تاکہ دونوں اننگز میں بابراعظم محض 30 اور 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

بابراعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں آخری ففٹی پلس اسکور دسمبر 2022 میں اسکور کیا تھا، جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161 رنز بنائے تھے تاہم مسلسل 20 اننگز میں وہ محض 20.33 کی اوسط سے صرف 366 رنز ہی بنا سکے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم نے تاحال پلئینگ الیون کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، جس میں سینئیر پلئیرز کو بھی آرام کروایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح ملتان میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ کیلئے 2 اسپنرز کو میدان میں اُتارا جاسکتا ہے تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد قومی ٹیم کا اعلان ہوگا۔

Share this article

Leave a comment