Thursday, 28 November 2024


سندھ کے 22 طالب علم ایک سالہ مفت تعلیم کے لیے چین پہنچ گئے

چینی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی تانگ انٹر نیشنل نے سندھ کے تین مختلف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سے 22 طلبا کو مختلف شعبوں میں ایک سال کی مفت تعلیم کے لیے چین بھیج دیا۔

تانگ انٹر نیشنل کے ریجنل ہیڈ منصور صدیقی کے مطابق محراب پور کے گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے نو طالب علم جو الیکٹریکل آٹومیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتے ہیں، چین کے یانتائی ووکیشنل کالج میں تین سالہ ڈپلومہ کا آخری سال مکمل کریں گے۔

 

گوادر پرو کے مطابق مزید برآں سکھر کے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کے 12 طلبا، جو واٹر کنزرویشن اینڈ ہائیڈرو پاور کنسٹرکشن انجینئرنگ میں داخلہ لے رہے ہیں، ایک سال گیچو ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج آف واٹر ریسورسز اینڈ ہائیڈرو پاور میں گزاریں گے۔

دادو کے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کا ایک طالب علم کمپیوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتا ہے اور وہ ہیبی ووکیشنل کالج آف پالیٹکس اینڈ لا میں تعلیم حاصل کرے گا۔

یہ طلبہ تانگ کے پاک چین ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کے تحت پاکستان میں اپنی تعلیم کے دو سال مکمل کر چکے ہیں۔ رہائش، کھا نا اور ٹیوشن کے تمام اخراجات چین میں ان کے میزبان اداروں کے ذریعہ کور کیے جائیں گے۔

Share this article

Leave a comment