Thursday, 28 November 2024


آئیڈیاز 2024 کا انعقاد 19 سے 22 نومبرتک کراچی ایکسپوسینٹرمیں ہوگا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت 12ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار آئیڈیاز 2024 کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا تیسرااجلاس منعقد ہوا۔

تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئیڈیاز 2024 سے نہ صرف پاکستان کے عالمی شراکت داروں سے اسٹرٹیجک تعلقات بہتر ہوں گے بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے وفود، کاروباری نمائندوں، دفاعی حکام اور اسلحہ سازوں کے درمیان تجارتی رابطوں میں بھی اضافہ ہوگا.

اجلاس میںصوبائی وزرا، میجر جنرل اسد نواز خان ہلال امتیار (ملٹری) ڈی جی ڈی ای پی او، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وفاقی وزرا، صوبائی حکومت، مسلح افواج، قانون نافد کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی.

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارہویں آئیڈیاز 2024 کے انعقاد کیلیے تفصیلی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے، آئیڈیاز 2024 کا انعقاد 19 سے 22 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا.

انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت اس غیرمعمولی نمائش کے انعقاد کیلیے تمام مدد اور تعاون فراہم کرے گی، دفاعی حکمت عملی کی اس اہم ترین نمائش کیلیے قومی سطح کی تیاریوں کے دوسرے سیشن کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ڈی ای پی او میجر جنرل اسد نواز خان ہلال امتیار ( ملٹری) نے کی.

اجلاس کے دوروان انھیں مختلف صوبائی محکموں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انتطامی، سیکیورٹی اور سپورٹ منصوبوں کی تکمیل کے بارے میں آگاہ کیا گیا.

سیشن کے اختتام پر ڈی جی ڈی ای پی او نے بتایا کہ ایونٹ میں روایت کے مطابق جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائش، بین الاقوامی سیمینار، ثقافتی شو، تاجروں کے دوطرفہ اور تاجروں کے حکومت کے ساتھ رابطوں سمیت کئی قابل ذکر سرگرمیاں ہوں گی۔

Share this article

Leave a comment