Thursday, 28 November 2024


فلسطینی بچوں کوبہت سےظالمانہ طریقوں سےنشانہ بنایاجارہاہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ بچوں کو اسکولوں، خوابوں اور بہتر مستقبل کی امید سے محروم کیا جا رہا ہے۔


فرانسسکا البانیز نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو بہت سے ظالمانہ طریقوں سے بھوک، تشدد اور دہشتگردی کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے، اُنہیں ہلاک یا معذور کیا جارہا ہے
اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے طرز عمل کو مجموعی طور پر دیکھیں، اس تمام زمین پر جس طرح اُس نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر بچوں کو جس طرح نشانہ بنایا جارہا ہے یہ سب وہاں بسنے والے تمام فلسطینوں کے خلاف ایک تباہ کن ذہنیت اور نیت کی عکاسی کرتا ہے، جو دور سے بنائے گئے منصوبے کی تکمیل کیلئے ہو رہا ہے۔

البانیز کا اشارہ اُس واقعے کی طرف تھا جس میں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے جابر علاقے میں اسکول جانے والے بچوں کو سڑک پر خار دار تار لگا کر روک دیا۔

Share this article

Leave a comment