Friday, 29 November 2024


سانحہ صفورا ،8 دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر،

کراچی ایمزٹی وی ،وزارت داخلہ کی سفارش پر حکومت سندھ نے سانحہ صفورا گوٹھ میں ملوث آٹھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے حکومت سندھ سے سانحہ صفورا گوٹھ کے ملزمان کی گرفتاری پر انعام کی سفارش کی گئی تھی جس پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے منظوری دے دی ہے،تفصیلات کے مطابق ملزمان حافظ محمد عمر، علی رحمان ،عبدللہ منصوری اور مستری پٹھان محمود ،طیب کے سر کی قیمت 25 لاکھ رکھی گئی ہے،خیال رہے کے کراچی میں صفورا گوٹھ کے قریب دہشت گردوں نے ایک بس کو ہدف بنایا،جس میں اسمائیلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے ،جس میں کم از کم 43 افراد ہلاک ہوئے تھے ،مئی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قا ئم علی شاہ نے ایک پریس کا نفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ اس سانحہ میں ملوث ملزمان تعلیم یافتہ ہیں انہوں نے بتایا کہ چاروں گرفتار ملزمان میں سبین محمود کے قتل کا ماسٹر مائنڈ سعدعرف ٹن ٹن جان محمد اظہر عشرت عرف ماجداور حافظ ناصر اور ایک اور ملزم شامل ہے ،سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف ،9 نائن ایم ایم ،لیپ ٹاپ ،دستی بم ،اور دیگر اسلحہ و سامان بر آمد کیا گیا ہے،

Share this article

Leave a comment