Friday, 29 November 2024


وزیر اعطم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں تینوں مسلح افواج کے سرابراہ سمیت جوائنٹ جیف آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر ڈی جی اسٹریٹیجک پلاننگ لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل محفوظ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ میزائل پروگرام کی سکیورٹی کے لئے انتہائی فول پروف نظام وضع کیا گیا ہے۔ ایٹمی پروگرام ہر طرح سے محفوظ ہے۔جلاس میں خطے کی صورتحال اور بھارتی رویے کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں تینوں قومی سلامتی کے مشیر اور وفاقی وزراءبھی شریک ہوئے۔

Share this article

Leave a comment