Friday, 29 November 2024


سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری!

ایمز ٹی وی (لاہور) انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ملک بھر میں مجرموں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور ، فیصل آباد، وہاڑی اور بہاولپور سے چار قاتلوں کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔فیصل آباد سینٹرل جیل سے اشفاق اور بہاولپور سینٹرل جیل سے مقبول احمد کو تختہ دار پر لٹکا یا گیا ہے۔ مجرم اشفاق نے انیس سو ننانوے میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ لاہور جیل سے مجرم تنزیل احمد کو پھانسی پر لٹکایا گیا، شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے تنزیل احمد نے معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کو قتل کر دیاتھا ۔ جرم ثابت ہونے کے بعد ماتحت عدلیہ نے مجرم کو پھانسی کی سزا سنائی اور پانچ ستمبر2015 کو ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔تنزیل احمد کو آج جمعرات کی صبح پھانسی دے دی گئی۔ وہاڑی میں مجرم محمد آصف عرف اچھو نے 27 جولائی 1998کو اپنے خالہ زاد اٹھارہ سالہ محمد اشرف کو جنسی حوس پورا نہ ہونے پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا ۔تین ستمبر 2015کو مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیئے گئے تھے اور آج دس ستمبر کی صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل در آمد شروع ہونے کے بعد اب تک ملک کی مختلف جیلوں سے دو سو سے زائد مجرمان کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

Share this article

Leave a comment