جامعہ کراچی نےداخلے برائے سال 2025 ء ایوننگ پروگرام کے 02 طلبہ کا داخلہ جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کی بناء پر منسوخ کردیئے۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کرانے پرداخلے برائے سال2025 ء ایوننگ پروگرام کے 02 طلبہ کے داخلے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شعبہ معاشیات بی ایس فرسٹ ایئر کی سیدہ اُمِ بنین بنت اسد علی زیدی فارم نمبر4458018 اورشعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بی ایس فرسٹ ایئر کے محمد شرجیل جاوید ولد جاوید احمد کٹاری والا فارم نمبر4463537 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کے داخلے فوری طورپر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔