Thursday, 28 November 2024


صفائی نصف ایمان اور صحت کے لئے مفید ہے ،اسلامی جمعیت طلبہ

کوئٹہ ( ایمز ٹی وی ) اسلامی جمعیت طلبہ کے ترجمان کے مطابق 12 تا 18 ستمبر ہفتہ صفائی منایا جارہا ہے ،مہم کے دوران محلہ ،کلاس ،کالج ، ہاسٹل ،یونیورسٹی اور شہر بھر میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائیگا مختلف لیکچرز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر سے وال چاکنگ مٹا کر قرآنی آیات ،احادیث، اقبالیات اور دیگر جملوں پر مشتمل خوبصورت پینٹنگز بنائی جائینگی۔ ترجمان نے تمام طلبہ سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران اسلامی جمعیت طلبہ کا ساتھ دیں تاکہ معاشرے کو پیغام دیا جا سکے کہ صفائی نصف ایمان اور صحت کے لئے مفید ہے ۔

Share this article

Leave a comment