Friday, 29 November 2024


جناح اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج جاری

ایمز ٹی وی (کراچی) ہیلتھ الاو¿نس اور دیگر مراعات نہ ملنے کے خلاف جناح اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی سروس بند کر دی ہے جسکی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور کئی آپریشن بھی التوا کا شکار ہیں ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیدار انور خان نے بتایا کہ حکومت کو دو مرتبہ ڈیڈ لائن دی لیکن حکومت نے صرف وعدے کیئے ، عمل نہیں کیئے ۔ حکومت کی دی گئی ایک ماہ کی مدت ختم ہوگئی اس لیئے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔

Share this article

Leave a comment