Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


فیسوں میں اضافہ نامنظور

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان کے مختلف شہروں میں ان دنوں کئی نجی اسکولوں کے طلبہ کے والدین سڑکوں پر مظاہرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ مظاہرے اور احتجاج نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف کئے جارہے ہیں۔

ان دنوں ماہانہ فیس کی رقم میں اضافے کے خلاف لاہور، کراچی، اور پشاور میں والدین کے مظاہروں کی خبریں مسلسل ذرائع ابلاغ کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ رواں ہفتے کراچی سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے دیکھنے میں آئے

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے نجی اسکولوں کی انتظامیہ کے خلاف ماہانہ بنیادوں پر فیس کی رقم میں اضافے پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ کراچی پریس کلب کے سامنے آج بھی والدین کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرے میں شریک والدین کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ کسی طور قبول نہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ نجی اسکول فیسوں کی رقم میں اضافے کا فیصلہ واپس لیں

والدین کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی فیسوں میں یکدم زائد رقم کے اضافے سے والدین کو ایک دھچکا لگا ہے ۔ادھر اسکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کے اس مظاہرے کا کوئی اثر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا جبکہ اسکولوں کی فیس کی مد میں اضافے کا کوئی فیصلہ واپس نہیں لیا گیا

Share this article

Leave a comment