Thursday, 28 November 2024


پاک فوج کا ایک اور امتحان

ایمزٹی وی(پشارو)بڈھ بیر میں ایئرفورس کی بیس پر دہشگردوں نے حملہ کردیا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس کی جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک جب کہ آپریشن میں 2 افسران سمیت 10 جوان زخمی بھی ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق 7 سے 10 دہشت گردوں نے علی الصبح پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کیا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس کے جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا، آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 افسران سمیت 10 جوان زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے آپریشن کلیئرنس جاری ہے، اس کے علاوہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حملے کے 20 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کیمپ کے رہائشی علاقے اور دفاتر کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دہشت گرد بیس کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کوئیک ری ایکشن فورس کے میجر حسیب اور ایک جوان زخمی ہوا۔ دوسری جانب پاک فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایئرفورس کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

Share this article

Leave a comment