Thursday, 28 November 2024


فیفا اسکینڈل کیس میں اہم پیش رفت

ایمزٹی وی(اسپورٹس)فیفا کے سیکرٹری جنرل جیروم والکا کو ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آنے کے بعد فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پچھلے سال کے ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے الزامات سامنے آنے کے بعد فیفا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جیرم والکا کو فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کر کے چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ فیفا حکام کیخلاف ایک طرف سویٹزرلینڈ اور امریکا میں تحقیقات جاری ہیں تو دوسری طرف اس کے سیکرٹری جنرل جیروم والکا پر پچھلے سال کے ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت میں ملوث ہونے کے الزمات سامنے آئے ہیں جو فیفا کے ایجنٹ کی طرف سے عائد کئے گئے ہیں جس کے بعد والکا نے ان الزامات کی تحقیقات کیلئے ایتھکس کمیٹی کو کہا ہے۔

Share this article

Leave a comment