Friday, 29 November 2024


پشاور میں رواں سال دہشت گردی کے 113 واقعات رونما ہوئے

ایمز ٹی وی(پشاور) پاک فوج کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے درست نتائج برآمد ہوئے ہیں،گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال پشاور میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے پشاور میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔اس سال خیبرپختوانخوا میں دہشت گردی کے ایک سو تیرہ واقعات رپورٹ ہوئے۔جن میں ستتر افراد جاں بحق اور 133 زخمی ہوئے۔جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ سال دو سو چالیس، دو ہزار تیرا میں دو سو پنتالیس اور دو ہزار بارہ میں ایک سو ستر واقعات ہوئے تھے۔ جن میں چھ سو چھیالیس افراد جاں بحق اور ایک ہزار آٹھ سو سترہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے رواں سال صوبے بھر میں نوسو سات سرچ آپریشن کرکے ایک ماہ میں دہشت گردی کے ساٹھ واقعات کو ناکام کردیا دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن کے سروں کی قیمت مقرر تھی۔

Share this article

Leave a comment