Thursday, 28 November 2024


ایسی چیزجو آپ کے دوست کو ناراض کرسکتی ہے

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)صارفین کی پُر زور فرمائش کے بعد فیس بک نے ’لائک‘ بٹن کے ساتھ ساتھ ’ڈس لائک‘ یا ناپسندیدگی کے بٹن کا اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔۔ مارک زکربرگ کے مطابق 2009 میں ’لائک‘ بٹن آنے کے بعد سے عوام مسلسل اصرار کررہی ہے کہ ’ ڈس لائک‘ بٹن کا اضافہ بھی کیا جائے۔ سینکڑوں افراد کی جانب سے اس کی فرمائش کے بعد ہم اس بٹن کی آزمائش کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ لیکن ہم یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ ہم کوئی ایسا نظام نہیں بنانا چاہتے جس کے ذریعے صارفین دوسروں کی پوسٹ کی اہمیت گھٹانے یا ووٹ کم کرسکیں بلکہ بعض دفعہ ہم کسی حادثے یا اداس پوسٹ کو بھی لائک کردیتے ہیں جو درست عمل نہیں اور اسی لیے ناپسندیدگی کا بٹن لایا جارہا ہے۔

Share this article

Leave a comment