Friday, 29 November 2024


ریسٹ ہاوسز کو سرکاری افسران کے مہمان استعمال کررہے ہیں،ڈاکٹر اقبال

ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان) وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہاہے کہ تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی مرمت اور دیکھ بھال محکمہ تعمیرات عامہ کررہی ہے مگر کنٹرول انتظامیہ کے پاس ہے جس کی وجہ سے ان ریسٹ ہاؤسز کا غلط استعمال ہورہا ہے اور سرکاری افسروں کے مہمان کے طورپر کچھ لوگ ان ریسٹ ہاؤسز میں ٹھہرتے ہیں اورکرایہ ادا کئے بغیر چلے جاتے ہیں اگر ریسٹ ہاؤسز کا کنٹرول انتظامیہ کے پاس ہے تو انہیں غلط استعمال کرنے پر ایکشن لینے اور چیک کرنے کا اختیار ہمارے پا س ہونا چاہیے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ ایوان کے آئندہ اجلاس میں پیش کروں گا۔ ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں ریسٹ ہاؤسز ممبران اسمبلی کیلئے تعمیر کئے گئے تھے مگر ان تمام ریسٹ ہاؤسز کا غلط استعمال ہورہا ہے اسلام اباد میں موجود گلگت بلتستان ہاؤس کو بیورو کریسی نے اپنے کنٹرول میں رکھا ہوا ہے نلتر ، غذر ، ہنزہ اور بلتستان کے ریسٹ ہاؤسز کو میں نے خود چیک کیا ہے ان ریسٹ ہاؤسز میں سرکاری افسروں کے مہمان کے نام پر کچھ لوگ ٹھہرتے ہیں اورکرایہ ادا کئے بغیر چلے جاتے ہیں میں سختی س ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ کسی بھی بیورو کریٹ کا مہمان ریسٹ ہاوسز میں آئے اور کرایہ نہ دے تو اسے کمرے سے باہر نکال دیں۔

Share this article

Leave a comment