Friday, 29 November 2024


مردان عبدالولی خان یونیورسٹی کے وی سی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی

ایمز ٹی وی (مردان) نادرن ڈائیوس مردان چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام مسیحی برادری نے عبدالوالی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے روڈ بلاک کرکے احتجاجی کیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آشر یوسف مسیح،ڈاکٹر عزیم ،کمال مسیح،جان مجید اور دیگر کا کہنا تھا کے ڈاکٹر احسان علی پختونخوا کے قابل فخر سپوت ہیں ۔تعلیمی میدان میں ان کی خدمات کی دنیا متعرف ہے اور انہوں نے یونیورسٹی کو مختصر وقت میں ابام عروج پہنچایا جو بعض عناصر کو حزم نہیں ہورہا ۔انہوں نے کہا کے ہماری عدلیہ آزاد ہے وہ ڈاکٹر احسان کو انصاف دے گی اور وہ جلد ہمارے درمیان ہوں گے انہوں نے کہا ڈاکٹر احسان علی پاکستان کے بہترین ماہر تعلیم اور اثار قدیمہ ہیں ۔

Share this article

Leave a comment