ایمز ٹی وی (پشاور )پشاور یونیورسٹی میں تھرڈ ڈویڑن میں پاس ہونے کا سلسلہ ختم ہوگیا۔ جس سے ہزاروں طلباءمتاثر ہونگے۔پشاور یونیورسٹی کے سال 2015 ءمیں بی اے / بی ایس سی میں ریگولر امیدواروں کی تعداد 13021 جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 22958 رہی ہرسال زیادہ تر طلباءو طالبات مالی مجبوریوں کے باعث پرائیویٹ امتحان دیتے ہیں تا کہ ملازمت کے ساتھ ساتھ بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کر سکیں ان میں زیادہ تر تعداد تھرڈ ڈویڑن میں پاس ہوتی ہے۔ تاہم اب پشاور یونیورسٹی نے تھرڈ ڈویڑن کو پاس قرار دینے کا سلسلہ ختم کر دیا ہے۔پشاور یونیورسٹی کی جانب سے تھرڈ ڈویڑن میں پاس ہونے کا سلسلہ ختم کرنے سے اس سال 35979 طلباءو طالبات میں سے صرف 10416 طلباءو طالبات پاس ہوئے جس کی وجہ سے نتیجہ صرف 28 فیصد رہا تاہم وائس چانسلر کے مطابق یہ اقدام ملازمت اور داخلوں میں معیار برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
پشاوریونیورسٹی سے تھرڈ ڈویڑن میں پاس ہونے کا سلسلہ ختم طلباءپریشان
- 22/09/2015
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 1604 K2_VIEWS
Leave a comment