Friday, 29 November 2024


تعلیمی اعلانات

کراچی ( ایمز ٹی وی ) ایڈ منسٹریٹر کراچی سجا د حسین عباسی کی ہدایت پر کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج میں داخلے کے لئے داخلہ فارم کے اجراءکی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے اور اب تعلیمی سال 16-2015ءکے لئے فارم 23 ستمبر کو الائیڈ بینک سروے برانچ نارتھ ناظم آباد نزد کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے ،پرنسپل کے ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر نرگس انجم نے الائیڈ بینک لمیٹڈ کی برانچ واقع نارتھ ناظم آباد کو 23ستمبر بروز بدھ کو فارم کے اجراءکا حکم دے دیا ، جامع کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت الحاق شدہ کالجز میں بی اے ، بی ایس سی اور بی کام اکیڈ مک سیشن برائے (15-2014) کے لئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 1500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 19اکتوبر 2015ءتک تو توسیع کردی گئی ہے ،طلبہ و طالبات اپنے انرولمنٹ فارم (2800=1500+1300) کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی کے ساتھ 19اکتوبر 2015ئتک متعلقہ کالجز میں فارم جمع کرا سکتے ہیں ،پرنسپلز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے دفتری مراسلے کے ہمراہ انرولمنٹ فارم بمع پے آرڈر 20تا 22اکتوبر 2015ءتک ڈپٹی رجسٹرار (سیٹلمنٹ) انرولمنٹ سیکشن میں جمع کرادیں ،واضح رہے مذکورہ تاریخ گزرنے کے بعد کوئی بھی انرولمنٹ فارم اور فیس قابل قبول نہیں ہوگی ۔

Share this article

Leave a comment