Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


حجاج کرام منیٰ کی طرف رواں دواں

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) حجاج کرام مزدلفہ میں رات بھر کھلے آسمان تلے عبادت کے بعد منیٰ کی طرف رواں دواں ہیں ، رمی جمرات کے بعد حاجی بال منڈوا کر اپنے احرام کھول دیں گے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات مکمل ہو چکا ، خطبہ حج سننے کے بعد حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں گزاری اور خشوع و خضوع کے ساتھ بارگاہ الہٰی میں عبادات کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شیطان کو مارنے کے لئے کنکریاں بھی جمع کیں ، نماز فجر کے بعد حجاج کرام اس وقت منیٰ کی جانب رواں دواں ہیں جہاں پر وہ بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔

رمی جمرات کے بعد حجاج کرام بال منڈوا کر اپنے احرام کھول دیں گے ، حجاج کرام 11 اور 12 ذی الحج کو بھی شیطان کو کنکریاں ماریں گے جس کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ حجاج کرام مسجد الحرام پہنچ کر طواف کریں گے جس کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔

Share this article

Leave a comment